• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ: امریکی صدرکے خلاف مختلف اندازمیں احتجاج


اسکاٹ لینڈ کے گالف کلب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اسکاٹ لینڈ کے گالف کلب میں گالف کھیلنے پہنچے تو وہاں مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

گالف کورس میں لوگوں نے بینرز اٹھا کر مختلف انداز میں احتجاج کیاجبکہ صدر ٹرمپ کے خلاف نعرےبھی لگا ئے گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ بھلا ان مظاہرین سے کہاں گھبرانے والے تھے، وہ مظاہرین کو گالف اسٹیک ہاتھ میں اٹھا کر مسکراتے ہوئے جواب دیتے رہے۔

تازہ ترین