• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: عسکری پارک میں جھولا گرنے سے بچی جاں بحق، 10زخمی

کراچی: عسکری پارک میں جھولا گرگیا, بچی جاں بحق 8افراد زخمی

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع عسکری پارک میں جھولا گرگیا، حادثے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق جھولے کو ٹرائل پر چلایا جارہا تھا جو چلتے ہوئے گر جبکہ ریسکیو عملہ حادثے کے بعد دیر سے پہنچا تاہم ہلاک ہونے والی بچی کی شناخت کشف بنت عبدالصمد کے نام سے ہوئی ہے۔

رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی، اتوار کی وجہ سے پارک میں کافی رش تھا جبکہ پولیس نے وہاں موجود لوگوں کو باہر نکال کر پارک کو عوام کے لیے بند کردیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر  امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔ 

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی افراد جھولا گرنے کے بعد بھگڈر مچنے سے زخمی ہوئے ہیں تاہم گرے ہوئے جھولے کو اٹھانے کے لیے کرین کو پارک میں پہنچا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین