• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لیاقت آباد میں فائرنگ، 3افراد زخمی

کراچی: لیاقت آباد میں فائرنگ، 3افراد زخمی

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے لیاقت آبادنمبر 10 میں پُل کے اوپر فائرنگ کی جس سے تین افراد بلال، جمیل اور بلال شاہ ٹانگ اور بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے مطابق وہ جب پل پر چڑھے تو پیچھے سے فائرنگ کی آواز آئی اور وہ زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کی وجہ کیا تھی۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تازہ ترین