• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارت کاروں کو طالبان سے براہ راست مذاکرات کی ہدایت

افغانستان سے متعلق امریکا کی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی

ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے سفارت کاروں کو طالبان سے براہ راست مذاکرات کی ہدایت کر دی، امریکی اخبارنے افغانستان سے متعلق امریکا کی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کے متعلق رپورٹ شائع کر دی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی حکمت عملی کی کئی اعلیٰ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے، یہ اقدام 17سالہ افغان جنگ کے خاتمے کے لیے ہے۔

رپورٹ میں مذاکرات کی کسی تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا، اس سے قبل قیام امن کے لیے افغان طالبان نے کئی مواقع پر امریکا سے براہ راست مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ امریکا نے افغان حکومت کی شرکت پر اصرار کیا۔

تازہ ترین