• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے خلاف پابندیوں سے استثنیٰ امریکا نے یورپی مطالبہ رد کر دیا

ایران کے خلاف پابندیوں سے استثنیٰ  امریکا نے یورپی مطالبہ رد کر دیا

واشنگٹن ( را ئٹرز ) برطانوی اخبارکی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران پر عائد کردہ پابندیوں کے حوالے سے یورپی ممالک کو کسی بھی قسم کا استثنیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس استثنیٰ کی درخواست رواں برس 6 جون کو فرانس، برطانیہ، جرمنی اور یورپی یونین کی جانب سے کی گئی تھی۔ اس درخواست میں ٹرمپ انتظامیہ سے کہا گیا تھا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود یورپی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی جائے ۔ یہ استثنیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے ایک خط امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر خزانہ اسٹیو مَنوچِن کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ 

تازہ ترین