• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستانی انتخابات، تاریخ کے آئینے میں

پاکستانی قوم اب تک 10بار عام انتخابات کے مراحل سے گزر چکی ہے، یہ انتخابات 1970ء، 1977ء، 1985ء، 1988ء، 1990ء، 1993ء، 1997ء، 2002ء ، 2008ء اور 2013ء میں منعقد ہوئے۔

یہ انتخابات صرف عوام کا اظہار حق رائے دہی اور حکومتوں کا عروج و زوال ہی ظاہر نہیں کرتے بلکہ اس میں سیاسی، معاشی، معاشرتی ،علاقائی اور اخلاقی عروج و زوال بھی پنہاں ہے۔

آیئے، ان انتخابات کا مختصراً جائزہ لیں اور معلوم کریں ان بیتے برسوں میں کیا ، کیا ہوتا رہا....آج 1970 کے انتخابات کا جائزہ پیش کیا جارہا ہے۔

1970ء کے الیکشن اور سانحہ مشرقی پاکستان

پاکستان کا پہلا جنرل الیکشن 7 دسمبر1970 ءکو یحییٰ خان کی فوجی حکومت میں ہوا، جس میں عوامی لیگ نے سب سے زیادہ167 نشستیں حاصل کیں، دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی 85 سیٹیں حاصل کرسکی۔شیخ مجیب الرحمٰن کی عوامی لیگ نے تمام 160نشستیں مشرقی پاکستان سے حاصل کی تھیں جن میں خواتین کی 7نشستیں ملاکر تعداد 167 ہوگئی۔

الیکشن میں ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی نے 81 نشستیں حاصل کیں جن میں خواتین کی 4 سیٹیں ملاکرمجموعی طور پر 85 ہوگئیں،پیپلز پارٹی کو پنجاب سے 62، سندھ سے 18 اورخیبر پختونخوا سے 1نشست ملی تھی۔

اس الیکشن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 5کروڑ 69لاکھ40ہزار 500 تھی، 3کروڑ 40لاکھ 92ہزار 339ووٹ کاسٹ کیے گئے، 11لاکھ 13ہزار 126 تھی،اس طرح ووٹنگ کی شرح59اعشاریہ 8 فیصد تھی۔

بدقسمتی سے ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا گیا اور حالات خراب ہوگئے جس کے نتیجے میں دشمن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو دولخت کردیا اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا۔

تازہ ترین