• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ الیکشن کے بائیکاٹ کی غلطی نہیں کرےگی،اچکزئی

ن لیگ الیکشن کے بائیکاٹ کی غلطی نہیں کرےگی،اچکزئی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ن لیگ الیکشن بائیکاٹ کی غلطی نہیں کرے گی ۔

صحافیوں سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نوازشریف نے کبھی پاکستان کے خلاف کوئی کام اور بات نہیں کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری سے ملکی تاریخ میں نیا باب شروع ہوگیا۔

محمود خان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ عوام جنہیں ووٹ دیتے ہیں خدارا ان کا راستہ نہ روکا جائے، آئین مقدس امانت ہے ، چھیڑنے سے بنیادیں ہل جائیں گی۔

تازہ ترین