• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں نے 100؍ سال بعد روس کے آخری زار کی باقیات کی شناخت کرلی قاتلوں نے زار نکولس دوم کو بیگم اور پانچ بچوں سمیت قتل کرکے فوراً دفنا دیا تھا

کراچی (نیوز ڈیسک) روس کے آخری حکمران زار نکولس دوم کے قتل کے ایک سو سال بعد، تھکا دینے والی تحقیق اور ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج سامنے آ گئے ہیں اور باقیات کے تجزیے سے نکولس دوم کی شناخت ہو گئی ہے۔ جینیاتی ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد روس کے آرتھوڈوکس چرچ کو موقع مل گیا ہے کہ وہ تحقیق کے نتائج کی تصدیق کرتے ہوئے باقیات کو مکمل رسومات کے ساتھ دفنائے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق زار نکولس دوم، ان کی بیگم اور پانچ بچوں کو آج ہی کے دن 100؍ سال قبل انقلابی نظریات کی حامل بولشیوک پارٹی کے حامیوں نے قتل کرکے فوراً دفن کر دیا تھا لیکن اب ان کی باقیات کے جائزے کے بعد شناخت ہو گئی ہے۔ زار نکولس دوم برطانیہ کی ملکہ وکٹوریہ کے پوتے اور جارج پنجم کے کزن تھے۔ اس سے قبل کی جانے والی تحقیق کے نتائج پر روسی چرچ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم اب جدید تحقیق کے بعد انہیں قبول کر لیا گیا ہے۔ اس ٹیسٹ کے دوران زار نکولس کے والد الیگزینڈر سوم کی قبر کشائی کرکے ڈی این اے حاصل کیا گیا تھا۔
تازہ ترین