• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، 3 افراد ملبے تلے دب گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے اندرون اکبری منڈی کے محلہ خرادیہ میں بارش کے باعث 2 منزلہ خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، خاتون اور بچے سمیت 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔

لاہور میں 2 روز سے وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش کے باعث اندرون اکبری منڈی کے محلہ خرادیہ میں دو منزلہ خستہ حال مکان کی چھت گری تو 60 سالہ ثمینہ بی بی، ان کا بیٹا حسن رضا اور 5 سالہ نواسہ رجب علی ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، جن کی امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تنگ گلیوں اور لٹکتی بجلی کی تاروں کے باعث امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں۔

مکان میں رہائش پذیر ارم شہزادی کا کہنا ہے کہ مالک مکان نے گھر خالی کرنے کا کہا تھا، مکان ڈھونڈ رہے تھے لیکن مل نہیں رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید