• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا کی ویزے کیلئے برطانوی حکومت سے اپیل

اداکارہ میرا — فائل فوٹو
اداکارہ میرا — فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے اپیل کر دی۔

میرا نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے برطانوی ویزے کے لیے جمع کروائی گئی اپنی درخواست پر غور کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ لندن میں زیرِ علاج کینسر میں مبتلا اپنی بہن سے مل سکیں۔

میرا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں جین میریٹ سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے برطانیہ کا ویزا جاری کر دیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میری بہن لندن میں ہے، میری فیملی اور میرا گھر وہاں ہے، غلط فہمی کی وجہ سے میں بہت سالوں سے لندن نہیں جا سکی کیونکہ مجھے ویزا نہیں ملا۔

اداکارہ نے کہا کہ میری برطانوی ہائی کمیشن سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی، مجھے برطانوی ویزا جاری کر دیں، میری بہن کو کینسر ہے اور میں نے ویزا درخواست کے ساتھ بہن کی ساری رپورٹس بھی جمع کروائی ہیں تو براہ کرم میریٹ پر مجھے برطانوی ویزا جاری کر دیں۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں میرا کی والدہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ میرا کے برطانیہ میں داخلے پر برطانوی امیگریشن حکام نے 10 سال کے لیے پابندی لگا دی تھی جو کہ اب ختم ہو چکی ہے۔

اداکارہ کی والدہ شفقت زہرہ نے بتایا تھا کہ انگریزی نہ آنے کی وجہ سے ان کی بیٹی پر لندن میں آنے پر پابندی لگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید