• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں جعلی اسناد بنانے کا انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں جعلی اسناد بنانے اور ریکارڈ ٹمپرنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ضلع واشک کے طالب علم سعید احمد نے بورڈ اہلکاروں کی ملی بھگت سے ایف ایس سی کے جعلی مارکس شیٹ حاصل کر کے بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں داخلہ لیا تھا۔

اس طالب علم کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن کو جعل سازی کی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

محکمۂ اینٹی کرپشن نے اپنی تحقیقات کیں تو بلوچستان بورڈ میں جعلی اسناد بنانے اور ریکارڈ ٹمپرنگ کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔

تحقیقات سے ثابت ہوا کہ طالب علم سعید کے اصل مارکس شیٹ میں نمبر کم تھے تاہم اس نے بورڈ اہلکاروں کی ملی بھگت سے جعلی مارکس شیٹ پر میڈیکل کالج میں داخلہ لیا۔

عبدالواحد کاکڑ کے مطابق محکمۂ اینٹی کرپشن بلوچستان بورڈ کے ایڈیشنل کنڑولر نور احمد، ڈپٹی کنڑولر منور حسین سمیت پانچ اہلکاروں اور طالب علم سعید احمد کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ اس کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

قومی خبریں سے مزید