• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں گداگروں کے وجود سے انکار کیوبا کی وزیر کو مہنگا پڑگیا

کیوبا کی وزیر محنت مارٹا ایلینا فیتو کیبریرا کو ملک میں بھکاریوں سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیوبا کی خاتون وزیر نے ملک میں بھکاریوں کی موجودگی سے انکار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیوبا میں بھکاری نام کی کوئی چیز نہیں، کوڑے دان میں چیزیں تلاش کرنے والے آسان طریقے سے پیسہ کمانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون وزیر کے پارلیمنٹ میں دیے گئے اس بیان پر اندرون اور بیرون ملک تنقید کی گئی جس کے فوراً بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون وزیر کے بیان پر صدر کی جانب سے بھی تنقیدی ردعمل سامنے آیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیوبا میں غربت کی سطح اور خوراک کی قلت بڑھی ہے، کیوبا کی حکومت اس صورتحال کا الزام امریکی پابندیوں پر عائد کرتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید