• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر قائدبادلوں کے نرغے میں

کراچی کو علی الصبح بادلوں نے گھیرے میں لیا ہوا ہے تاہم بارش کے آثار دور دور تک مفقود ہیں، تاہم شہر قائد کے باسیوں کی بارش کی آس قائم ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد نواح میں گذشتہ رات سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں بارشوں کا یہ سلسلہ اتوار کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹےکےدوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ میں بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد میں بھی چندمقامات پر بارش ہوسکتی ہے جبکہ فیصل آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بنوں، ڈی آئی خان، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں ،بہاولپور، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، میرپورخاص ،حیدرآباد، سبی، ژوب، قلات ڈویژن میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب صحرائے تھر میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہوگیاجس کی وجہ سے کلوئی، ڈوڈارو، موڈوراور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش کے بعد وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ننگرپارکر کے دیہی علاقوں میں بھی ہلکی بارش وقفے وقفے سے ہو رہی ہے ، مون سون کے کالی بدلیاں صحرا پہ چھا گئی ہیں، بارش کے نئے سلسلے سے علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تازہ ترین