• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈز کے چیئرمین کے تبادلوں کا غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے، آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی ، مرکزی رہنما انور علی بھٹی، محمد انور، مرتضیٰ شاہ، محمد سلیم، یونس قائم خانی،پروفیسر عبدالحمید شیخ، عبدالرحمن ،ضلعی صدور خان محمد،عالم شیر، امتیاز ڈوگر، دوست محمد دانش، پرویز ہارون، محمد شکیل اور امتیاز صدیقی نے نگراں حکومت کے تعلیمی بورڈز کی چیئرمین حضرات کی عارضی تبادلے کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹس حکومت سے ایسے غیر دانشمندانہ اقدام کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ میٹرک کے نتائج کے اعلان کی آخری تاریخ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق 31جولائی ہے۔ اسی طرح انٹر کے نتائج بھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔تعلیمی بورڈز اپنے بورڈ آف گورنرز کے زیر انتظام خود مختاری سے اپنا پروفیشنل کا م کرتے ہیں۔ روزمرہ کے بیشمار امور چیئرمین کی منظوری سے مشروط ہوتے ہیں۔ چار دن کی تبدیلی سے کم از کم آٹھ دن کا انتظامی خلل واقع ہوگا جسکے نتیجے میں نتائج کے اعلان میں بھی پندرہ سے بیس روز کی تاخیر ہو سکتی ہے۔جسکا اثر مارک شیٹس کے اجرا اور کالجوں کے داخلوں کے شیڈول پر بھی پڑے گا۔ واضح ہے کہ تعلیمی بورڈز کے سربراہان کا الیکشن امور میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی اثر و رسوخ ہوتا ہےلہٰذا اس نوٹیفیکیشن کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔
تازہ ترین