• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رچرڈ ڈاکنز کی مسلمانوں کی اذان پر تنقید سے اشتعال پھیل گیا

لندن ( نیوز ڈیسک ) ڈاکٹر ڈاکنز نے پھرتی کے ساتھ آن لائن تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیتھڈرل کی گھنٹیوں کی آواز مسلمانوں کی عبادت کیلئے ’’ جارحانہ‘‘ اذان کی بہ نسبت بہت زیادہ خوش گوار ہوتی ہے۔ماہر ارتقائی حیات نے اپنی ایک تصویر کیپشن کے ساتھ ٹیوٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا کہ قرون وسطیٰ کے ہمارے عظیم ترین گرجا گھروں میں سے ایک ونچسٹر کی پیاری گھنٹیاں سن رہا ہوں، یہ اللہ اکبر کی جارحانہ آواز کے مقابلے میں بہت زیادہ پیاری آواز ہے۔یا یہ صرف میری ثقافتی پرورش ہے ؟ رچرڈ ڈاکنز نے ونچسٹر کیتھڈرل کے باہر خود کی ایک تصویر بھی ٹیوٹ کی ہے۔سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو نے انہیں جوابی ٹیوٹر میں لکھا ہے کہ ’’ نہیں یہ آپ کا تعصب ہے ‘‘۔
تازہ ترین