• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو شخص وزارت عظمیٰ کیلئے سیکڑوں جانیں لے سکتا ہے، وہ قوم کا خیر خواہ نہیں، اسفند یار

لاہور (مانیٹرنگ سیل) سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ جو شخص وزارت عظمیٰ کیلئے سیکڑوں انسانوں کی جانیں لے سکتا ہے ،وہ قوم کا خیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ آج صورتحال2013ءسے مختلف ہے، گزشتہ الیکشن میں صرف اے این پی کو ٹارگٹ کیا گیا تھا جبکہ آج تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، پشاور ، بنوں اور مستونگ میں دھماکوں سے ثابت ہو چکا ہے کہ یہ سب لاڈلے کو کھلا میدان فراہم کرنے کیلئے ہے۔ صوابی میں شہید شعیب خان کاکا کی تیسری برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پختون 25جولائی کو اے این پی کو کامیاب کر کے دہشت گردوں کو جواب دیں،عمران خان نے سیاست سے شائستگی ختم کی اور اب سیاسی کارکنوں کو گالیاں دینے پر اتر آ ئے ہیں، ایسا شخص قوم کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتا ۔ اسفندیار ولی نے کہا کہ سابق حکومت نے مدرسے کو جو57کروڑ روپے دیئے، ان کے نتیجے میں اس بار الیکشن میں ووٹ اور5 سال خاموش رہنے کی ڈیل شامل تھی۔ اسفندیا رولی نے کہا کہ ہم دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں، الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے اور کامیاب ہو کر دہشت گردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کریں گے۔

تازہ ترین