• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ:غار سے ریسکیو ہونے والے بچے اسپتال سے ڈسجارج


کئی دنوں تک تھائی لینڈ کی غار میں پھنسی بچوں کی فٹبال ٹیم کے بارہ کھلاڑیوں سمیت کوچ کو اسپتال سے ڈسجارج کردیا گیا۔

تھائی لینڈ:غار سے ریسکیو ہونے والے بچے اسپتال سے ڈسجارج

غار میں مشکل وقت گزار کر آنے والے بچے اور انکے کوش صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسجارج ہوئے اور پہلی بار باقاعدہ میڈیا اور عوام کے سامنے آئے اور خود پر گزرنے والی روداد سنائیجبکہ بچوں نے اس ریسکیو آپریشن کے دوران زندگی سے ہاتھ دھونے والے ریسکیو اہلکار کو خراش تحسین پیش کیا ۔

تھائی لینڈ:غار سے ریسکیو ہونے والے بچے اسپتال سے ڈسجارج

نئی زندگی ملنے پر بچوں نے اپنے کوش کے ساتھ فٹبال بھی کھیلی جبکہ گھر پہنچے تو بچوں کے والدین خوشی سے نہال ہوگئے اور کئی جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

تھائی لینڈ:غار سے ریسکیو ہونے والے بچے اسپتال سے ڈسجارج

واضح رہے چھبیس روز قبل تھائی کے شمالی صوبے چیانگ رائی کے علاقے میں بچوں کی ٹیم جن کی عمریں 11سے 16سال تھیں اپنے کوچ کے ساتھ غارون کی سیر کیلئے گئے تھی اور بارش کے باعث وہاں پھنس گئی جنہیں مختلف ریسکیو اداروں کی ٹیم نے پہلے چار اور پھر باقی افراد کو بحفاظت غار میں سے ریسکیو کرلیا گیا۔

تازہ ترین