• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص جل کر، ایک لڑکی چھت سےگرنے کے باعث ہلاک

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پنیاری تھانے کی حدود گوٹھ لالولاشاری کارہائشی40سالہ عبدالحمید ولد بشیرالدین گذشتہ شب پراسرار طورپر جل گیا جسے اہل خانہ علاج کے لئے کراچی لے گئے جہاں وہ انتقال کرگیا ۔بدھ کو ورثا اس کی ٹنڈویوسف قبرستان میں تدفین کررہے تھے کہ پنیاری پولیس نے پہنچ کر متوفی عبدالحمید کی تدفین رکواکر لاش تحویل میں لینے کے بعد پوسٹمارٹم کے لئے سول اسپتال بھجوادی ۔پولیس کاکہناہے کہ پڑوسیوں نے بتایا کہ رات عبدالحمید کے گھر سے شورشرابے ‘جھگڑے کی آواز آرہی تھی جس کے بعدعبدالحمید نے دلبرداشتہ ہوکر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے یا اسے جلایاگیا ہے ۔ پولیس نے متوفی کے بڑے بھائی عبدالرشید کو گرفتارکرلیاہے۔

تازہ ترین