• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ ٹیم ملائشیا میں آسٹریلیا سے سیریز کھیلی گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم 14اکتوبر سے آسٹریلیا کے خلاف ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گی۔یہ سیریز 30اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز میں پہلے تین ون ڈے اور پھر تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے ‏۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گی جہاں 9سے 24 نومبر تک خواتین کا آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز ورلڈ ٹی 20 کی تیاریوں کا حصہ ہوگی۔ ‏پاکستان خواتین ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ ستمبر میں لگایا جائے گا ‏۔کیمپ سیریز سے ایک ہفتے قبل کوالالمپور میں لگایا جائے گا۔
تازہ ترین