• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے غلام رسول انڑ ایس یو پی کے زین شاہ کے حق میں دستبردار

سکرنڈ( نامہ نگار) پی ایس 39 سکرنڈ سے پی ٹی آئی کے امیدوار غلام رسول انڑ جی ڈی اے کے حمایت یافتہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے امیدوار سید زین العابدین عرف زین شاہ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ انہوں نے سید زین شاہ کی مکمل حمایت کا یقین دلایاہے جبکہ اس سلسلہ میں انہوں نے اپنی پارٹی کو پہلے اعتماد میں نہیں لیا، وہی اس حلقہ میں زیادہ سرگرمی سے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ دوسری جانب سید زین شاہ کے قریبی لوگوں کو اس فیصلے سے زیادہ خوشی نہیں ہوئی، انکے خیال میں غلام رسول انڑ کا انتخاب لڑنا زین شاہ کیلئے زیادہ فائدہ مند تھا۔

تازہ ترین