• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور کے پانی میں سانپ کا بچہ نکل آیا

راجن پور کے پانی میں سانپ کا بچہ نکل آیا

راجن پور کی تحصیل روجھان میں واٹر سپلائی کے پانی میں سانپ کا بچہ نکل آیاجبکہ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے صاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔

روجھان میونسپل کمیٹی کا واٹر منیجمینٹ شعبہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا،تحصیل کے وارڈ نمبر 8 کے شہری واٹر سپلائی سے پانی بھرنے گئے تو نل سے پانی کے ساتھ سانپ کا بچہ بھی نکل آیا ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واٹر سپلائی کی پائپ لائنوں میں جگہ جگہ سوراخ ہیں اور پانی پینے کے قابل نہیں ہوتا تاہم شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے صاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تازہ ترین