• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ووٹرکو کن چیزوں کاخیال رکھنا ہوگا ؟

ووٹ ڈالنا،شناختی کارڈ کے حامل ہر پاکستانی کاقومی فریضہ ہے لیکن اس کےلئےووٹرز کو بنیادی معلومات ہونابہت ضروری ہیں۔

سب سے پہلے یہ معلوم ہونا چاہئےکہ ووٹر کا پولنگ اسٹیشن کونسا ہےجس کیلئےموبائل سے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300پر بھیجیں۔

جواب میں الیکشن کمیشن کی جانب سےووٹرکا شماریاتی کوڈ، سلسلہ نمبر اورپولنگ اسٹیشن کانام اورپتہ بھیج دیاجائےگا۔

ووٹنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہوکر شام 6بجےتک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگا۔

ووٹ ڈالنے کیلئےاصلی قومی شناختی کارڈ کاہونا ضروری ہے ورنہ آپ کو ووٹ نہیں ڈالنے دیاجائےگا،،، پولنگ عملے کے پاس ووٹرزکی تصاویر والی فہرستیں ہوں گی۔

قومی اسمبلی کیلئےسبز بیلٹ پیپر اور سبز ڈھکن والا بیلٹ بکس ہوگا جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر اور سفید ہی ڈھکن والا بیلٹ بکس ہوگا۔

تازہ ترین