• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوڈو نے الیکشن سے پہلے نئی پارٹی بنائی،
اسے الیکشن کمیشن میں رجسٹر کروایا،
انتخابی نشان حاصل کیا،
پورے ملک سے امید وار کھڑے کئے،
بینر لگوائے، پمفلٹس پوسٹر چھپوائے،
کئی ہفتوں تک انتخابی اور اشتہاری مہم چلائی،
کروڑوں روپے پھونک ڈالے۔
اسکا ایک بھی امید وار نہیں جیت سکا۔
ڈوڈو کی اپنی ضمانت بھی ضبط ہو گئی۔
کل میں اس سے ملنے گیا۔
’’تمہارے ساتھ ٹریجڈی ہو گئی۔‘‘
میں نے اظہار افسوس کیا۔
ڈوڈو نے بے پروائی سے کہا،
’’ٹریجڈی ان کیساتھ ہوئی جو ہمیں سیریس لے رہے تھے۔
ہم تو بطور ایکسٹرا، کامیڈی کر رہے تھے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین