• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’فینی خان‘کے نئے گانے’بدن پہ ستارے‘کی ویڈیوجاری


  بولی وڈ اسٹار انیل کپور اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن 17 سال بعد ایک بار پھر فلمساز پریرنا اروڑہ کی فلم   ’فینی خان ‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم ’فینی خان‘کے نئے گانے’بدن پہ ستارے‘کی ویڈیوجاری

بولی وڈ کی نئی آنے والی فلم’ فینی خان‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

ورسٹائل گلوکار محمد رفیع کے مشہور گانے’بدن پہ ستارے‘کے ری میک ورژن کو انیل کپور پر فلمایا گیا ہے جسے سونو نگم کی آواز میں دوبارہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے لیرکس حسرت جئیپوری نے ترتیب دیئے ہیں۔

فلم ’فینی خان‘کے نئے گانے’بدن پہ ستارے‘کی ویڈیوجاری

بولی وڈ اسٹار انیل کپور اور ایشوریا رائے بچن کی جوڑی فلمساز پریرنا اروڑہ کی فلم’فینی خان‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی جس کی کہانی فلم میوزک اور کامیڈی پر مبنی ہے .

فلم ’فینی خان‘کے نئے گانے’بدن پہ ستارے‘کی ویڈیوجاری

فلم کی دیگر کاسٹ میں راج کمار راؤ ، دیویا دتہ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے بولی وڈ اداکار انیل کپور اور ایشوریا رائے 1999میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تال‘‘ اور 2000میں فلم ’’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیئے تھے جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی نے اس کے بعد کبھی بھی کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن اب دونوں 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں جبکہ فلم’فنّے خاں‘رواں سال 3اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین