• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 38 ہزار 736 چالان کرکے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 4 ہزار 375  گاڑیوں کے چالان کرکے 160 گاڑیاں بند کی گئیں۔

ڈاکٹر عثمان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 27 ہزار 292 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

یاد رہے کہ پنجاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نیا قانون منظور کر لیا گیا ہے جس کا محکمہ قانون نے آرڈیننس بھی جاری کردیا۔

آرڈیننس کے متن کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک ہوگا۔ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جبکہ گاڑی کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید