• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل کا بدعنوان محمود خان آج فرشتہ ٹھہرا ،زاہد خان

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے لئے کل کا بدعنوان محمود خان آج کا فرشتہ ٹھہرا ہے،تبدیلی آنہیں رہی آگئی ہے ۔

پی ٹی آئی کی طرف وزیراعلیٰ کے نامزدگی سامنے آنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے اے این پی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے پہلا اختیار ایک بدعنوان کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نامزدگی کیلئے استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین سابقہ دور حکومت میں بدعنوانی ثابت ہونے پر 6 صوبائی وزرا کو نکالا تھا،ان ہی میں سے ایک کل کا بدعنوان محمود خان آج کا فرشتہ ٹھہرا ۔

زاہد خان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے پہلے اختیار میں بدعنوان وزیراعلیٰ کی نامزدگی بعد لگتا ہے کہ وفاقی کابینہ بھی بدعنوان ٹولے پر مشتمل ہوگی ۔

تازہ ترین