• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پی ٹی آئی اور بی این پی کے تحریری سمجھوتے کے نکات

تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے درمیان قومی اسمبلی میں حمایت کے حوالے سے تحریری سمجھوتا طے پاگیا ہے۔

سمجھوتے پر بی این پی اور پی ٹی آئی کےسینئر رہنماؤں نے دستخط کئے۔تحریری معاہدے کے نکات کا اعلان شاہ محمود قریشی اور اختر مینگل نےکوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔


شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی اور بی این پی کےدرمیان ایم او یو طےپاگیا اور ان نکات پر عمران خان سے منظوری بھی لے لی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نکات میں لاپتہ افراد کامسئلہ تیزی سےعزم کےساتھ حل کیاجائےگا اور اس کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان پربھرپور طریقے سےعملدرآمد کیاجائےگا۔

معاہدہ کی ایک شق کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سےبلوچستان کے آبادیاتی تشخص کاتحفظ کیاجائےگا اور نقل مکانی کےخطرے سےبچنےکےلئےبلوچستان میں بڑے ڈیمز تعمیر کئےجائیں گے۔

وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کے6 فیصد کوٹے سمیت فارن سروس میں کوٹاپرعملدرآمد کرایاجائےگا،معاہدہ کی آخری شق کے مطابق تمام افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے ان کےوطن واپس بھجوایاجائےگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین