• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین لوائی کو دل کی تکلیف،اسپتال منتقل کیا گیا

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار نجی بینک سربراہ حسین لوائی اور طحہ رضا کی طبعیت ناساز ہوگئی ، ملزمان کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیاہے۔

منی لانڈرنگ کيس کے مرکزی ملزم حسين لوائی کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر قومی ادارہ برائے امراض قلب لايا گيا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی معائنے کے بعد حسين لوائی کو اسپتال ميں داخل کرليا گيااور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر نوید قمر کے مطابق حسین لوائی کی حالت خطرے سے باہر ہے انہیں دل کا دورہ پڑاتاہم انہیں فوری طبی امداد دے دی گئی جبکہ کیس کے دوسرے ملزم طحہ رضا کو بینائی کی شکایت پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے دونوں ملزمان عدالتی ریمانڈ پر لانڈھی جیل میں ہیں۔

تازہ ترین