• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینجھر جھیل کے قریب پکنک وین پر فائرنگ، 1 شخص زخمی

کینجھر جھیل—فائل فوٹو
کینجھر جھیل—فائل فوٹو

ٹھٹہ کی کینجھر جھیل کے قریب ایک مسافر وین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی ہے۔

ٹھٹہ پولیس کے مطابق وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹھٹہ پولیس نے بتایا ہے کہ وین میں سوار افراد کراچی سے پکنک کے لیے کینجھر جھیل جا رہے تھے۔

وین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید