• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن(ر) صفدرکی طبیعت خراب، پمز اسپتال منتقل

سابق وزیر اعظم کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو طبیعت خراب ہونے کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن صفدرکو معدے میں السر ہے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

اس سے قبل کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت بگڑ گئی تھی ،وہ جو کھاتے پیتے تھے قے کرکے نکال دیتے تھے۔

کیپٹن صفدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی رائے کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاجس کے بعد انہیں انتہائی سخت سیکورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو پمز اسپتال کے سے کارڈک وارڈ پہنچایا گیا ہے اور انہیں وہ کمرہ دیا گیا جو نواز شریف کو دیا گیا تھا۔

تازہ ترین