• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، بندر کی گھر میں گھس کر بچہ 'چرانے' کی کوشش


بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں بندر نے بچہ چرانے کی کوشش کی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں ایک بندر بھاگتے بھاگتے ایک گھر میں گھس آیا اور ایک چھوٹے بچے کو اٹھالیا، یہ منظر دیکھ کر بچے کی والدہ اور دیگر اہلخانہ پریشان ہوگئے۔

بچے کو بچانے کے لیے جب لوگ آگے بڑھتے تو بندر ان پر حملہ آور ہوجاتا یہاں تک کہ بچے کو بچانے کی کوشش کرنے پر بندر نے اس کی والدہ کا دوپٹہ بھی چبا ڈالا۔

لوگوں نے سوچا کہ بندر شاید بھوکا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے لیے کھانے پینے کی اشیاء بھی پیش کی گئیں، لیکن وہ تب بھی ٹس سے مس نہ ہوا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر سے بچے کو چھڑوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ بچے کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے بندر کا دھیان بٹایا تاکہ وہ بچے کو چھوڑ دے اور جیسے ہی بندر پیچھے مڑا بچے کو زمین سے اٹھا لیا گیا۔

تازہ ترین