• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جاپان کے صدر سعید بھٹی اور ان کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر عون شاہد نے سائی تامہ میں پی ٹی آئی کا دفتر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس کا افتتاح بھی کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس حوالے سے پارٹی کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر عون شاہد کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں پارٹی کے مرکزی دفتر کی تقریب انتہائی شاندار رہی کیونکہ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کی اکثریت نئے پاکستان کے لئے دعا گو بھی ہے اور اس کے لئے اپنی خدمات بھی پیش کرنے کے لئے حاضر ہے اور یہ پاکستان کو عمران خان کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے۔

جاپان میں پی ٹی آئی بہت متحرک ہے۔یہاں پی ٹی آئی ہاؤس کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے۔اس حوالے سے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد عون شاہد اور دوستوں کی جانب سے ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

تقریب میں غلام سرور شیخ ایڈووکیٹ، راجہ گوہر اختر ، شاعر وادیب دانشورصحافی محمد نوید امین ،معوذ ٹیپو ، رانا عامر ، شاہد مجید ، اشفاق مکھی ، ملک ذوالفقار اور شاہد اقبال نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی جاپان کے مرکزی صدر احمد سعید بھٹی جب رفقاءکے ساتھ تشریف لائے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔انہوں نے پی ٹی آئی ہاؤس کا افتتاحی فیتہ بھی کاٹا۔

تازہ ترین