• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی پر آج تمام دِن ”جیو نیوز“ کی خصوصی نشریات

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے گوشے گوشے میں ”یوم آزادی“ کا جشن بھر پور طریقے سے منانے کیلئے زور و شور سے تیاریاں کی گئی ہیں۔ خواتین، بچے، نو جو ا ن، بزرگ غرض کہ تمام پاکستانی اِس دِن کو جوش بھرے انداز سے منانے کیلئے تیار ہیں۔ اِسی جوش کو مزید دوبالا کرنے کیلئے ”جیو نیوز “ نے اپنے ناظرین کیلئے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا ہے۔ ”جیونیوز“ اِس دِن کی مناسبت سے تشکیل دی گئی خصوصی دستاویزی فلمیں، ملی نغمے ، معلوماتی پروگرام اور خصوصی ٹاک شوز پیش کرے گا۔ ملی نغمے بھی اہل وطن کی محبت کی شمع کو مزید روشن کریں گے۔14اگست کی صبح مختلف اسکولوں میں ہونے والی سرگرمیوں کو ”جیونیوز“ اپنے بلیٹن میں خصوصی کوریج دے گا۔ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر میں ہونے والی پرچم کشائی کی تقاریب اور ملک بھر میں ہونے والے جشن کو بھی نمایاں کوریج دی جائے گی۔ پاکستان کی کا سب سے مقبول مارننگ شو ”جیوپاکستان “ صبح ساڑھے 9 بجے سے نشر ہوگا۔ تمام دِن کی اہم خبریں اور یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی بلیٹنز پیش کئے جائیں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ بھی خصوصی طور پر تربیت دیا گیا ہے جو علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات 11 بجکر 5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین