• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واہگہ اٹاری بارڈر پربھارتی فوج کے لئےمٹھائی

پاکستان کےجشنِ آزادی پر واہگہ اٹاری بارڈر پر پاکستان رینجرز نے بھارتی بارڈر فورسز کو مٹھائیاں پیش کیں ۔


یوم آزادی کے موقع پرخصوصی تقریب میں شرکت کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچی اور انتہائی جو ش و جذبے سے یہ دن منایا سرحد پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا ۔

پاکستان رینجرز نے اس موقع پر بھارتی سرحدی محافظوں کو مٹھائیاں پیش کیں۔

ملک بھر میں 72واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس موقع پر پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ قربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔

تازہ ترین