• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامزد گورنر سندھ کو مزار قائد میں داخلے سے روک دیا گیا

یوم آزادی پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما مزار قائد پر حاضری دیتے رہے تاہم نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی رہنماوں کو مزار میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔

نامزد گورنر عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ، فروس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما مزارِ قائد کے دروازے پر کھڑے رہے، انہیں بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کے مزار میں داخلے سے روک دیا گیا۔

دوسری جانب نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پی پی اراکین مزارقائد میں پروٹوکول کے ساتھ موجود تھے۔

اس صورت حال پر عمران اسماعیل نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پیپلزپارٹی اپنے پروٹوکول کو تبدیل کرے، 40گاڑیاں لا کر روڈ بند نہیں کرنا چاہیے۔

جناح کیپ پہن کر آنے والے عمران اسماعیل اور دیگر رہنما داخلے کی اجازت نہ ملنے پر مزار کے گیٹ سے ہی فاتحہ پڑھ کر واپس روانہ ہو گئے۔

تازہ ترین