• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد اور صدر یو اے ای کی اعلیٰ سطحی ملاقات

تصویر بشکریہ عرب میڈیا
تصویر بشکریہ عرب میڈیا

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ زید بن ال نہیان نے ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع عزیزیہ پیلس میں ہونے والی اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گہرے تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر ڈاکٹر انور گرگاش نے کہا ہے کہ صدر شیخ زید بن ال نہیان کا دورہ سعودی عرب اور سعودی ولی عہد کے ساتھ ان کی بات چیت سعودی عرب کے ساتھ مواصلات، تعاون، خطے کی خوشحالی، استحکام اور سلامتی کی تصدیق ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے لکھا کہ ’شیخ محمد بن زاید اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات اس بات کو تقویت دیتی ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ جاری رابطے، تعاون اور انضمام ہمارے خطے کی خوشحالی، استحکام اور سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ ترقی اور جدیدیت پر اس طرح کی قیادت کے اجلاسوں سے ہمارے لوگوں اور قوموں کو بہت فائدہ ہوتا ہے‘۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید