• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی ،مجلس عمل کے اکرم درانی اپوزیشن لیڈرنامزد

پشاور(نمائندہ جنگ) متحدہ مجلس عمل نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدہ کیلئے سابق وزیر اعلیٰ محمد اکرم خان درانی کو امیدوار نامزد کردیا ہے جس کا باضابطہ اعلان اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا جبکہ مولانا لطف الرحمان ممکنہ طور پر ایم ایم اے کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں متحدہ مجلس عمل 13نشستوں کیساتھ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے جبکہ اے این پی8نشستوں کیساتھ دوسری بڑی پارٹی ہے اگرچہ اے این پی نے بھی اپوزیشن لیڈر کے عہدہ کےلئے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ایم ایم اے نے سابق وزیر اعلیٰ محمد اکرم خان درانی کو اپوزیشن لیڈر کے عہدہ کا امیدوار نامزد کردیا ہے جس کا باضابطہ اعلان اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔
تازہ ترین