• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک کی گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی ریلی

پشاور (خبرنگار)ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف تحریک لبیک پاکستان کے زیراہتمام پیرزکوڑی پل سے صوبائی اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت تحریک لبیک پاکستان کے صوبائی امیرعلامہ ڈاکٹرمحمدشفیق امینی کی‘ اس موقع پر شرکاء نے پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پرہالینڈکیخلاف نعرے درج تھے۔ریلی نے صوبائی اسمبلی کے سامنے جلسہ کی شکل اختیارکی جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیرڈاکٹرمحمدشفیق امینی،ضلعی امیرپرحجت اللہ،مولاناثناء اللہ جنیدی،مولانااکرام اللہ کریمی اوردیگرنے کہاکہ ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کی نمائش پراقوام متحدہ،انسانی حقوق کی نام نہادتنظیموں کی خاموشی معنی خیزہے،گستاخانہ خاکوں کی نمائش مسلمانوں کیخلاف باطل قوتوں کااعلان جنگ ہے ،ہالینڈ اپنے ناپاک اور اسلام کے دشمن گستاخانہ خاکوں کی نمائش سے بازآئے بصورت دیگرسنگین نتائج سامنے آئینگے،مقررین کامزیدکہناتھاکہ پاکستانی عوام کوچاہیے کہ ہالینڈکی مصنوعات کابائیکاٹ کیاجائے اورحکومت پاکستان فوری طورپرہالینڈکیساتھ سفارتی تعلقات ختم کرکے اپنے سفیرکوواپس بلائے اورہالینڈکے سفیرکوملک بدرکیاجائےبصورت دیگرتحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیرخادم حسین رضوی کی سربراہی میں مزیدلائے عمل طے کرکے احتجاج کادائرہ وسیع کیاجائیگا۔
تازہ ترین