• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائون فور میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیاگیا

پشاور(سٹی رپورٹر) رحمان بابا ٹائون فور ضلع پشاورمیں شجرکاری مہم کے موقع پرناظم ٹائون فورہارون صفت ،ٹی اوسلیم اور ٹائون ممبران نے رحمن بابا چوک میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کر دیا اس موقع پرسرکاری افسران اوردیگرسٹاف نے بھرپورشرکت کی ‘ناظم ٹائون فورہارون صفت نے تمام لوگوں کو بھر پور طریقے سے مہم کو چلانے کیلئے اپیل کی اورکہا کہ ہمارے ملک میں ترقی کا آغاز شجر کاری مہم کے ذریعے ہی ممکن ہے جس سے ایک خوبصوت ماحول بھی ممکن ہے‘ آخر میں تمام آنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر ممبرز اپنی اپنی یونین کونسل میں شجرکاری مہم کو تیز کرے ۔
تازہ ترین