• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ کے تحت دہم اردو لازمی کی نئی کتاب کے ماڈل پیپر کا اجراء

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ریسرچ سیکشن کے تحت جماعت دہم اردو لازمی کی نئی کتاب کے ماڈل پیپر کا اجراء کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امسال 2018 میں ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے اردو کی لازمی کتاب کی نئی درسی کتاب کا اجراء کیا گیا ہے جس کے لئے میٹرک بورڈ کی جانب سے جماعت دہم اردو لازمی نارمل کورس ماڈل پرچہ جات سال 2019 تیار کر لئے گئے ہیں جو کہ طلباء و طالبات اور اساتذہ کی آسانی کےلئے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں ۔

تازہ ترین