پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
کوئٹہ کے کھلاڑیوں نے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے) گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
بیٹر حسن نواز کا وارم اپ سیشن میں فٹ بال کھیلتے ہوئے دایاں پاؤں مڑ گیا تھا مگر وہ فٹ ہیں اور فائنل کیلئے دستیاب ہیں۔
پی ایس ایل کی فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں 3 گھنٹے تک بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
کپتان سعود شکیل، رائیلی روسو سمیت بیٹرز نے بھرپور بیٹنگ کی جبکہ بولرز نے بھی خوب مشقیں کیں۔
وارم اپ سیشن کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے بیٹر حسن نواز کا پاؤں مڑ گیا تھا جس کے بعد انہیں گراؤنڈ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا۔
ٹیم کے منیجر اعظم خان کے مطابق حسن نواز کی ایکسرے رپورٹ کلیئر آئی ہے، وہ اتوار کو فائنل کھیلنے کے لئے دستیاب ہیں۔