• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے جوہری توانائی کے پہلے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری توانائی کے پہلے ایگزیکٹیو  آرڈر پر دستخط کردیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل فون کمپنیوں پر بھی 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے کی کوشش نہیں کررہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین پر ٹیرف پچاس فیصد ہی ہوں گے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید