• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے ملٹری پریڈ منسوخ کر دی، پیرس کا دورہ کریں گے

واشنگٹن ( رائٹرز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجیوں کی یاد میں رواں برس نومبر میں ہو نے والی ملٹری پریڈ زیادہ اخراجات کے باعث منسوخ کر دی ۔ اس کے بجائے امریکی صدر پیرس کا دورہ کریں گے اور وہاں عالمی جنگ کے خاتمے کی یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے ۔ٹرمپ نے گزشتہ برس پیرس میں یوم قید کے موقع پر منعقد کی گئی فوجی پریڈ میں شرکت کے بعد عالمی جنگ کے خاتمے کی 100 ویں سالگرہ کی یادگار کے طور پر امریکی فوجیوں کے اعزاز میں ایک فوجی پریڈ منعقد کرنے کی درخواست کی تھی ۔ دفاعی محکمہ کے مطابق ٹرمپ نے اس تقریب کو آئندہ برس تک کیلئے ملتوی کر دیا ہے ۔ تاہم ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میری لینڈ کے اینڈریو ایئر فورس بیس کی فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے البتہ انہوں نے اس کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی ۔ پینٹاگون کے مطابق یہ تقریب 10نومبر کو واشگٹن میں منعقد کئے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی ،جسے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس تقریب پر 9 کروڑ کی لاگت آ نی تھی جس کو ناقدین نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج مسلسل تنازعات کی زد میں ہے اور پینٹاگون فوج کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

تازہ ترین