• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جتنی محبت لایا تھا، سوگنا زیادہ لےکر واپس جارہاہوں‘

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ جس محبت کاپیغام لایاتھا اس سے100گنازیادہ محبت لےکرواپس جارہاہوں،جو یہاں آکر ایک دن میں مل گیا ، وہ ساری زندگی نہیں مل سکا۔ عمران خان پاکستان کے عالمی تشخص میں ایک اضافہ ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور  اور امرتسر جڑواں شہر ہیں ، دونوں پنجاب بارڈر کھول دیں تو چھ ماہ میں ساٹھ سال کی ترقی کے ثمرات نظر آئیں گے۔کب تک ہم لال سمندرمیں تیریں گے، آئیں ایک نیلا سمندر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ وہ امن چاہتے ہیں، آرمی چیف نے گرونانک کے550 ویں جنم دن پر راستہ کھولنے کا کہا۔

سدھو نے کہا کہ عمران خان نےجو بیان دیا اس کوچھوٹے دائرے میں نہیں رکھنا چاہئے، عمران خان ایک آس ہیں ایک امید ہیں،پروں سے کچھ نہیں ہوتا جذبوں میں جان ہوتی ہے۔ منزلیں ان کو ملتی ہیں جن کےسپنوں میں جان ہوتی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت پرنوجوت سنگھ سدھو کی زبردست پذیرائی ہوئی ۔بھارتی مہمان نوجوت سنگھ سدھو کو اگلی صف میں بٹھایاگیا،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سےملاقات کی۔ دونوں کےدرمیان خوشگوار کلمات کاتبادلہ بھی ہوا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں نوجوت سنگھ سدھو کی شرکت پربھارتی میڈیا نے خوب واویلا مچایا، بھارت میں مختلف مقامات پرانتہا پسندوں نےنوجوت سنگھ سدھوکے پتلے جلائے اور مظاہرے کئے۔

تازہ ترین