• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی اے سمر کوچنگ کیمپ شروع،40 باکسرز شریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کوچنگ کیمپ کے انعقاد کا مقصد نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو بھی آگے آنے کیلئے بھرپور محنت کرنا ہوگی، اس بات کا اظہار اولمپیئن مہر اللہ پندرہ روزہ ایس بی اے سمر کوچنگ باکسنگ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کیمپ میں رضا کارانہ طور پر تربیت دینے والے قومی کوچز رستم بلوچ، محمد امین اور سید عمران شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمات کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر سابق انٹرنیشنل باکسرز نواز علی، شیر محمد، عبدالمجید، عبدالرشید، خاور دین بھی موجود تھے۔ اس سے قبل سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکرٹری اصغر بلوچ نے مہمانوں کو کیمپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا15روزہ کیمپ میں40 سے زائد باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے زیر تربیت باکسرز کو ٹپس بھی دیئے۔
تازہ ترین