• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکز شکایات 24 گھنٹے فعال، قربانی کے جانوورں کی آلائشیں گھروں سے اٹھائی جائینگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہریوں کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لئے آلائشوں کو گھر گھر سے اٹھایا جائے گامنیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید احمد مینگیجو کی ہدایت پرایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن، اسد اللہ ابڑو کی نگرانی میں آلائشوں کوتلف کرنے کے لئے لینڈ فل سائیٹ جام چاکرو،گوند پاس اور ہوا گوٹھ میں کھدائی کرکے ٹرنچز بنانے کا کام آخری مراحل میں ہے۔جبکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضلع شرقی، ضلع جنوبی، ضلع ملیر، اور ضلع غربی کے ہر ذون میں شکایتی مراکز 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔ اس کے علاوہ چائنیز کنٹریکٹرز نے اضافی عملہ اور اضافی گاڑیوں، پک اپ کا بھی انتظام کیا ہے جو عیدالاضحیٰ آپریشن میں استعمال ہونگی، اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن، اسد اللہ ابڑو نے تمام متعلقہ افسران، چائنیز کنٹریکٹرز اور مقامی کنٹریکٹرزکو ہدایت دی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ معمول کا کچرا اٹھانے کا کام بھی متاثر نہ کیا جائے، جبکہ آلائشوں کو گھر گھر سے اٹھانے کے بعد کلیکشن پوائنٹس اور لینڈ فل سائیٹ پر چونے کا چھڑکاؤاور جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے جبکہ شہریوں سے التماس ہے کہ آلائشوں سے متعلق شکایات کے لئے اپنے زون کے ان نمبرز پر اطلاع دیں، ضلع جنوبی 021-32744473- 021-32744474ضلع شرقی 021-35314172- 021-35314171ضلع ملیر 021-35250936- 021-99333656 0300-0544274ضلع غربی (اورنگی زون( 0300-0645799(کیماڑی زون( 0300-0645798 (سائٹ زون) 0300-0645797 (بلدیہ زون( 0300-0645796ہیڈ آفس 021-99333702-3(صبح 8 بجے سے رات12 تک( اور 1339کے علاوہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے فیس بک پیج (سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آفیشلsindh solid waste management official پر اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔
تازہ ترین