• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے وفد کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری سینیئر ریسرچرز ڈاکٹر اشتیاق ، ڈاکٹر شکیل ہمرا ہ افسران فارنزک ڈویژن انچارج ایڈمن انسپیکٹر ایاز دھنور، ڈاکیومینٹیشن ایکسپرٹ انسپیکٹر فہیم الدین ،وھیکل ایکسپرٹ انسپیکٹر شاہد حسن ، فنگر پرنٹ ایکسپرٹ امتیاز ایسانی نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا،ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے ڈائریکٹر نے فارنزک ڈویژن سندھ کے افسران کو فارینزک ریسرچ سے متعلق تربیت کی سہولت مہیا کرنے کا اعادہ کیا اور جرائم سے متعلق تفتیش بشمول ڈی این اے ٹیسٹنگ اور دیگر فارینزک تحقیقات میں معاونت کی یقین دہانی کرائی،سپرنٹنڈنٹ ا یس ایس یو نے یونٹ کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں اور کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز کو جدید تربیت حاصل کرنے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین