• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد میں جھولا گرنے سے لڑکی جاں بحق

ایک اور جھولا گر گیا، ایک اور لڑکی جاں بحق ہوگئی،حافظ آباد کے پارک میں جھولا گرنے سے 16سال کی لڑکی ایمن فاطمہ جاں بحق ہوگئی۔

حادثے کے بعد جھولے کے آپریٹر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پارک کی انتظامیہ غائب ہوگئی، جس کے بعد پارک سیل کردیا گیا۔

عینی شاہد کے مطابق لڑکی کا دوپٹا جھولے میں پھنس گیا تھا، حادثے کے بعد لڑکی کی لاش ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر عدنان ارشد کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر کو حادثے کا انکوائری آفیسر مقررکردیا گیا ہے، پارک کے تمام جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے انکوائری رپورٹ آنے تک پارک کو سیل کر دیا ہے۔

ڈی پی او سیف اللہ نے کہا ہے کہ لڑکی کے ورثاء کی درخواست پر پارک انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حال ہی میں کراچی کے عسکری پارک میں جھولا گرنے کا سانحہ رونما ہوچکا ہے جس میں ایک بچی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین