• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں کنڈر گارٹن سطح پر بچوں کو تعلیم دینے کے لئے روبوٹ متعارف کرا دیئے گئے۔

روبوٹ بچوں کو پزل حل کرنے سمیت دیگر تعلیمی مشقیں کراتے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گول ، قد میں بچوں کے برابر2فٹ کابازو کے بغیر’’کیکو‘‘ نامی روبوٹ جس پر چہرے کی جگہ اسکرین نصب کی گئی ہے۔

بچوں کو کہانیاں سناتااور مختلف مسائل میں الجھا کر حل نکالنے پر ابھارتا ہے، روبوٹ میں کیمرہ لگا یا گیا ہے جبکہ حرکت کرنے کیلئے سینسر نصب کئے گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد بڑی تعداد میں ایسے روبوٹ تیار کریں گے جو کنڈر گارٹن سطح پر استاد کی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔

تازہ ترین