• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین ائیرکو حج آپریشن کےلیے پروازوں کی اجازت

سول ایوی ایشن اتھارٹی نےشاہین ائیرلائنز کو سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لانے کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نےشاہین ائیر لائنز کو سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لانے کے لیئے پروازوں کی اجازت دیتے ہوئے لائسنس کی توثیق کردی ۔

پرواز منسوخ ہونے کے بعد ساڑھے تین سو حا جی کل سے مدینہ ایئرپورٹ پر پھنسے سخت اذیت کا شکار تھے۔ اس سے پہلے سول ایوی ایشن نے شاہین ائیر نجی کے پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ شاہین ائیر حجاج کی واپسی کے لیے متبادل ایئر لائنز کی پروازوں کا بندوبست کرے۔

شاہین ایئراورسول ایوی ایشن کےدرمیان ادائیگیوں کا تنازع بہت دیرینہ ہے۔ سعودی عرب سے پہلےچین میں بھی شاہین ائرکےمسافرایسی ہی اذیت بھگت چکے ہیں۔ اگست میں پاکستانی مسافر چین کےشہرگوانگ ژومیں کئی روزتک پھنسےرہے، اورکئی روزانتظار کے بعد مسافروں کومتبادل پروازوں سےآناپڑا۔

سول ایوی ایشن شاہین کا کہناہے کہ ایر انٹرنیشنل کا ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس 30 اگست کو ختم ہو چکا، ایک ارب 40 کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کارروائی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین